انقرہ(این این آئی)ترکی نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ امریکا کا سفر کرنے سے باز رہیں کیونکہ انہیں وہاں خلاف قانون گرفتاریوں کا سامنا ہو سکتا ہے اور اگر وہ اس کے باوجود بھی امریکا کا سفر کرنے کا فیصلہ کریں تو انتہائی محتاط رہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک حکومت کی طرف سے امریکا کے حوالے سے یہ جوابی اقدام نیٹو اتحاد میں شامل ان دونوں ممالک کے درمیان پیدا شدہ حالیہ تناؤ کے تناظر میں سامنے آیا
ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے قبل ازیں رواں ہفتے ہی اپنے شہریوں کو ترکی کا سفر کا ارادہ رکھنے والے اپنے شہریوں کو انتباہ جاری کیا گیا تھا۔ انہیں کہا گیا کہ بہتر ہے کہ وہ ترکی کا سفر نہ کریں کیونکہ انہیں وہاں دہشت گردی اور گرفتاریوں کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے انتباہ کے مطابق، امریکا کا سفر کرنے والے ترک شہریوں کو ایسے ذرائع کی شہادتوں کے باعث خلاف قانون گرفتاریوں کا سامنا ہو سکتا ہے، جن کی کوئی عزت نہیں۔