منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن بک ختم،اب سمارٹ کارڈ ملے گا،کارڈ کے 19فیچرز میں سے تین خفیہ ہوں گے ،حیرت انگیز تفصیلات جاری

datetime 13  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن بک کی جگہ سمارٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ، مارچ کے پہلے ہفتے میں سکیورٹی فیچرز پر مبنی کارڈ کے اجراء کا امکان ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر

جنرل مسعود الحق نے بتایا کہ رجسٹریشن بک کی جگہ لینے والے سمارٹ کارڈ قومی شناختی کارڈ کے طرز پر ہوگا جسے بآسانی پرس میں رکھا جا سکے گا ۔ اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور امید ہے کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں سمارٹ کارڈ کااجراء کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس عمل کا آغاز ہونے کے بعد عوام سے رجسٹریشن بک لے کر مرحلہ وار کارڈ جاری کئے جائیں گے ۔ اس کی قیمت پانچ سو روپے تک رکھے جا سکتی ہے تاہم اس کے لئے قیمت کے حتمی تعین کیلئے مشاورت جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کارڈ کے 19فیچرز ہوں گے جس میں تین خفیہ ہوں گے ،اس پر کیو آر کوڈ بھی ہوگا جسے سکین کرنے پر گاڑی کے مالک ، ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی سمیت ہر طرح کی معلومات سامنے آ جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی کا رنگ ،انجن یا مالک کے تبدیل ہونے پر کارڈ بھی تبدیل کیا جائے گا۔  محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن بک کی جگہ سمارٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ، مارچ کے پہلے ہفتے میں سکیورٹی فیچرز پر مبنی کارڈ کے اجراء کا امکان ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…