ہفتہ‬‮ ، 14 فروری‬‮ 2026 

چوہدری برادران کا ماسٹر سٹروک، بلوچستان میں بڑی کامیابی کے بعد پنجاب میں بھی شریف برادران کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ق لیگ کے بڑوں نے الیکشن سے پہلے آخری دائو کھیلنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 13  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ (ق)کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی زیرصدارت اجلاس میں آئندہ سیاسی صورتحال اور سانحہ ماڈل ٹائون کے مظلومین کو انصاف دلانے کیلئے ہونے والے احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ جس میں سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ، سینیٹر کامل علی آغا، مونس الٰہی، چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ اور حافظ عمار یاسر بھی شریک تھے۔ اجلاس میں بلوچستان میں

پاکستان مسلم لیگ کے نئے منتخب وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کو قائدین اور پارٹی کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی اور پاکستان و سیاست کی آئندہ صورتحال پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کا وفد 17 جنوری کو مال روڈ پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کرے گا۔ قبل ازیں سانحہ ماڈل ٹائون ایکشن کمیٹی کے رکن سینیٹر کامل علی آغا نے اجلاس میں رپورٹ پیش کی اور احتجاج کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…