جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وہ ڈرائی فروٹ جو جسم سے بیماریوں کو نکال کر ایسے باہر پھینک دیں جیسے یہ کبھی تھی ہی نہیں

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈرائی فروٹ بچوں ، بوڑھوں ، جوان اور خواتین میں یکساں پسند کئے جاتے ہیں۔ موسم سرما میں ڈرائی فروٹ کا استعمال بڑھ جاتا ہے جبکہ مہمانوں کی بھی اس سے تواضع کی جاتی ہے۔ ڈرائی فروٹ صرف کھانے میں مزیدار ہی نہیں بلکہ یہ آپ کی صحت کیلئے بھی نہایت مفید ہیں۔ بادام کو ڈرائی فروٹ یعنی خشک میوہ جات کا بادشاہ قرار دیا جاتا ہے۔ بادام سے متعلق کہا

جاتا ہے کہ انہیں خوب چبا چبا کر کھانا چاہئے۔ نہار منہ رات کو پانی میں بھگو کر رکھی گئیں چھ یا سات گریاں کھانے سے معدہ ، آنکھیں اور دماغ تروتازہ رہتے ہیں ، بادام اور کشمش ایک ساتھ استعمال کرنے کے بے پناہ فوائد بیان کئے گئے ہیں۔ کڑوے بادام کھانے سے آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، ان کو کھانے سے گریز کیا جائے۔ اخروٹ میں پائے جانے والے وٹامن اور معدنی نمک سے نہ صرف مسلز مضبوط ہوتے ہیں بلکہ اس سے میٹابولزم بھی تیز ہوتا ہے ۔ اخروٹ مقدار میں کم کھانے چاہئیں کیونکہ یہ گلے میں خراش اور منہ میں چھالے بننے کا مؤجب بن سکتا ہے ۔ اخروٹ کھانے کے بعد چائے پینا نقصان دہ ہے کیونکہ اس سے کھانسی ہوتی ہے ۔چلغوزہجگر اور گردوں کے لئے مفید ہے ۔ اس میں کولیسٹرول نہیں پایاجاتا ۔ چلغوزے کی تھوڑی سی مقدار لمبے عرصے تک وزن کم کرنے میں معاون ہے ۔ چلغوزہ ہمیشہ کھانے کے بعد استعمال کریں ورنہ بھوک ختم ہوجائے گی ۔بیس گرام سے زائد چلغوزے سر اور جسم کے مختلف حصوں میں درد کی شکایت پیدا کر سکتے ہیں۔کاجو کا استعمال ریشہ خراش ، پھٹی ہوئی ایڑیوں اور اینٹی فنگل ٹریٹمنٹس میں مفید ثابت ہوتا ہے۔پورے دن میں مٹھی بھر پستہ کھانے سے اینٹی آکسیڈنٹس ، منرلز ، وٹامنز اور پروٹین کی مطلوبہ مقدار حاصل ہوجاتی ہے ۔ عام طور پر پستے سے کھانسی کا علاج کیا جاتا ہے ، مونگ پھلی وزن

میں اضافہ کا باعث بنتی ہے تاہم مونگ پھلی کی افادیت بڑھانے کے لئے ساتھ گڑ کا استعمال بھی کریں ۔ مونگ پھلی کے اندر کا سرخ چھلکا اُتار کر کھانا چاہیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…