اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک چین دوستی مثالی ہے اس کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ،نواز شریف

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی مثالی ہے اس کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ، توانائی سمیت تمام سی پیک منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہیں ، سی پیک کی بنیاد نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ خطے میں گیم چنجر کے طور پر ثابت ہو رہی ہے جبکہ چینی سفیر یاو جنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن فرینڈ ہیں ،

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں ، چین ہر قسم کی صورتحال میں ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا ۔ ہفتہ کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ پر ان سے چینی سفیر یاو جنگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال اور سی پیک کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چینی سفیر کی تعیناتی پر

انہیں مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خوہشیات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بنیاد نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ خطے میں گیم چنجر کے طور پر ثابت ہو رہی ہے ، انہوں نے کہا پاک چین دوستی مثالی ہے اور اس کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں،، توانائی سمیت تمام سی پیک منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا

پاکستان اور چین آئرن فرینڈ ہیں ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں ، چین ہر قسم کی صورتحال میں ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا ،دنیا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے ، پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ ملاقات میں سی پیک سمیت مختلف شعبوں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…