اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گریوں کو کھانا مختلف امراض کا خطرہ کم کرے

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپین (مانیٹرنگ ڈیسک) ہفتہ بھر میں تین بار کچھ مقدار میں بادام، اخروٹ، پستہ ، مونگ پھلی سمیت کسی بھی قسم کی گریاں کھانا عادت بنانا مختلف امراض سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم کردیتا ہے۔ یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ بارسلونا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتہ بھر میں تین بار گریوں کو

کھانا مختلف امراض سے قبل از وقت موت کا خطرہ 39 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ مزید پڑھیں : گریاں، مچھلی اور انڈے کی زردی بچوں کیلئے بہتر تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ عادت امراض قلب، خون کی شریانوں کے مسائل (ہارٹ اٹیک اور فالج) اور ذیابیطس وغیرہ سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اور یہ بات تو پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ گریاں کھانا جسمانی وزن کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے یا موٹا نہیں ہونے دیتا۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ گریوں کا استعمال خون کی شریانوں کے مسائل سے موت کے خطرے کو پچپن 55 فیصد، کینسر کا 40 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ ان گریوں سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں انہیں کھانے والوں میں مختلف امراض سے موت کا خطرہ 39 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گریاں مونوسچورٹیڈ فیٹی ایسڈز، فائبر، منرلز، وٹامنز اور دیگر اجزاءسے بھرپور ہوتی ہیں اور صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : گریوں کے فوائد اور پکوان تحقیق کے مطابق یہ عادت انسولین کی مزاحمت کم کرکے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتی ہے جبکہ جسمانی وزن میں کمی بھی مختلف امراض سے تحفظ دیتا ہے۔ اسی طرح ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد اگر بادام کھانا عادت بنالیں تو ان کے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ذیابیطس کے نتیجے میں امراض قلب کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…