اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی صحت مند رہنے کے لیے غذائیت کی ضرورت پڑتی ہے۔ لیکن کچھ ایسی غذائیں بھی ہوتی ہیں جن کا بہت زیادہ استعمال آپ کی یادداشت کو کمزور کرتا ہے، اور ایسی غذاؤں کا بہت زیادہ استعمال نہ کرنا ہی صحت کے لیے بہتر ہے۔ ان غذاؤں کے فوائد بھی ہیں، لیکن ان کا زیادہ استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ٹونا مچھلی ٹونا نامی مچھلی میں بےانتہا پروٹینز موجود ہوتے ہیں،
اور یہ صحت کے لیے فائدہ مند بھی ہے، لیکن اسے بہت زیادہ کھانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس مچھلی کو 2 ہفتوں میں ایک بار کھایا جائے تو بہتر ہے، یہ اتنی گرم ہوتی ہے کہ اگر اسے زیادہ کھایا جائے تو دماغ متاثر ہوسکتا ہے، جس سے یادداشت بھی کمزور ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ سویا ساس سویا ساس جیسی چیز آپ کو فائدہ پہنچانے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے، اس میں نمک اور سوڈیم کی مقدار بےانتہا زیادہ ہوتی ہے اور ان دونوں ہی کا زیادہ استعمال دماغ کے لیے نقصان دہ ہے، یہ دماغ تک خون کے بہاؤ کو کو ہکا کرتا ہے جس سے یادداشت کمزور ہونے کے ساتھ ساتھ کئی اور مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کینو کا جوس کینو کے جوس میں چینی کی مقدار بےانتہا زیادہ ہوتی ہے، اور یہ بہت سی وجوہات کے باعث خطرناک ہے۔ اس کا زیادہ استعمال آپ کی روز مرہ کی زندگی متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے ذہن کو کمزور کرتا ہے، جبکہ اس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے انسان آہستہ آہستہ خود کو کمزور محسوس کرنے لگتا ہے۔ سفید چاول سفید چاولوں میں کاربس زیادہ مقدار میں موجود ہونے کے باعث یہ ذہنی فنکش کے لیے ٹھیک نہیں، ان چاولوں کو زیادہ کھانے سے ڈپریشن کا خطرہ بھی کافی حد تک بڑھ سکتا ہے۔ ان سے بہتر یہ ہے کہ آپ گندم کا استعمال اپنی زندگی میں بڑھا دیں۔