ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے کیویز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی

datetime 10  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)قومی سلیکشن کمیٹی نے کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی۔ احمد شہزاد کو مختصر فارمیٹ میں آخری موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عماد وسیم اور صہیب مقصود کی اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، ٹیم کا اعلان آئندہ دو سے تین روز میں کیا جائے گا۔کیویز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے کپتان اور کوچ سے مشاورت کے بعد

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔سلیکشن کمیٹی نے حالیہ قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد اوپنر احمد شہزاد کو آخری موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیویز کے خلاف ممکنہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، عمر امین، فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب

خان، فہیم اشرف، عامر یامین، حسن علی، محمد عامر، رومان رئیس اور محمد نواز کی شمولیت یقینی ہے۔آل راونڈر عماد وسیم اور صہیب مقصود کی اسکواڈ میں شمولیت ان کے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے سے مشروط ہے۔ کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان آئندہ دو سے تین روز میں متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…