بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنی رپورٹ کہا ہے کہ بھارت ، پاکستان اور چین کے تعلقات کے حوالے سے شدید بغض رکھتا ہے۔اخبار میں چھپنے والے ایک آرٹیکل کے مطابق جب بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اقتدارسنبھالا تو بھارتی رہنما ملک کی ترقی کے امکانات کے بارے میں پرامید تھے اوران
کی خواہش تھی کہ نئی دہلی ایشیا میں ایک بڑی قوت کے طورپرسامنے آئیگا۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ چین کی طرف سے اقتصادی ترقی کے مصنوبے ایک خطہ ایک شاہراہ چین پاک اقتصادی راہداری اور جنوبی ایشیائی ملکوں کے ساتھ اقتصادی تعاون سے اس کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔