بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

92سالہ مہاتیر محمد ایک مرتبہ پھر ملائیشین وزارت عظمیٰ کے امیدوار نامزد

datetime 8  جنوری‬‮  2018 |

کوالالمپور(این این آئی)ملائیشیا کی متحدہ اپوزیشن نے سابق وزیراعظم اور مقبول رہنما مہاتیر محمد کو منصب وزارتِ عظمیٰ کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔مہاتیر محمد کی عمر بانوے برس ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملائیشیا میں رواں برس اگست میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہو گا۔ متحدہ اپوزیشن نے اپنے ملک کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو وزیراعظم کے منصب کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

مہاتیر محمد ملائیشیا کے بائیس برس وزیراعظم رہے تھے۔ اگر وہ یہ الیکشن جیت جاتے ہیں تو وہ جدید تاریخ میں انتخابات جیت کر وزیر اعظم بننے والے معمر ترین سیاست دان بن جائیں گے۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ملائیشیائی عوام کے انتہائی مقبول لیڈر انور ابراہیم جیل میں مقید ہیں اور ایسی صورت میں مہاتیر محمد موجودہ وزیراعظم نجیب رزاق کے لیے ایک بہت بڑا سیاسی خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں، نجیب رزاق کو کرپشن الزامات کا سامنا بھی ہے اور اس کی وجہ سے اْن کی مقبولیت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ملائیشیا کی متحدہ اپوزیشن کا اتحاد پیکٹ آف ہوپ(امید کا اتحاد) بھی کہا جاتا ہے۔ انوار ابرہیم اسی اتحاد کے رہنما ہیں۔مہاتیر محمد اپوزیشن کے اس اتحاد کے چیئرمین جبکہ انوار ابراہیم کی بیوی ڈاکٹر وان عزیزہ نائب چیرمین ہیں۔ اگست کے الیکشن میں مہاتیر محمد کو وزیراعظم اور ڈاکٹر وان عزیزہ کو نائب وزیراعظم کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ اتحاد کی جانب سے کی جانے والی نامزدگیوں کا اعلان اتحاد کے سیکرٹری جنرل سیف الدین عبداللہ نے کیا۔اگلے انتخابات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے سیف الدین عبداللہ نے کہا کہ انور ابراہیم کی رہائی کے بعد انہیں وزیراعظم کی کابینہ میں یقینی طور پر شامل کیے جا سکتا ہے اور اس کے بعد وہ اگلے انتخابات میں وزیراعظم کے لیے بھی نامزد کیے جا سکتے ہیں۔مہاتیر محمد سن 1981 سے سن 2003 تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ اْن کی عملی سیاست

میں سرگرم رہنے کا عرصہ سات دہائیوں پر پھیلا ہوا ہے۔ وہ اس دوران مختلف وزرائے اعظموں کے دور میں مختلف وزارتوں کے نگران وزیر بھی مقرر کیے گئے تھے۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ انور ابراہیم اور مہاتیر محمد ایک دوسرے کے دوست تھے اور پھر تقریباً بیس برس قبل ان کے درمیان ایسی سیاسی مخاصمت پھیلی کہ اْس نے ملائیشیائی سیاسی منظر نامے کو بھی شدید انداز میں متاثر کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی مفاہمت کو حیران کن قرار دیا گیا ہے



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…