پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پشاور سے گزشتہ اکتوبر میں اغوا ہونیوالے نائب افغان گورنر قاضی نبی احمدی بازیاب،کہاں سے ملے ؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور سے گزشتہ اکتوبر میں اغوا ہونے والے نائب افغان گورنر قاضی نبی احمدی بازیابی کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، لیکن ان کی رہائی کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔اسلام آباد میں نائب افغان سفیر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ احمدی اپنے گھر والوں

کے پاس افغانستان پہنچ گئے ہیں لیکن یہ رہائی کیسے اور کہاں ممکن ہوئی، اس بارے میں انھوں نے بھی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔مشرقی صوبہ کنڑ کے نائب گورنر نبی احمدی کو پشاور سے اس وقت نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا جب وہ علاج کی غرض سے ایک معالج کے پاس جا رہے تھے۔حکام کے مطابق نائب گورنر ایک عام افغانی پاسپورٹ پر سفر کر رہے تھے اور ان کی پاکستان آمد کے بارے میں متعلقہ اداروں کو کوئی اطلاع نہیں تھی۔احمدی کا تعلق سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار کے حزب اسلامی گروپ دے ہے جس نے گزشتہ سال ہی افغان حکومت کے ساتھ مصالحت کی تھی۔اس اغوا کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی تھی اور ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ ان کی رہائی کے لیے تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا۔لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ احمدی کی رہائی کے لیے تاوان ادا کیا گیا یا نہیں۔2016ء4 میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے افغان صوبے کے ایک سابق گورنر فضل اللہ واحدی کو بھی نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا جنہیں بعد ازاں خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان سے پولیس نے بازیاب کروایا تھا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…