جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

لاہور قلندرز کی دریافت سلمان ارشار نے آسٹریلیا میں دھوم مچادی،صرف5 میچز میں کتنے کھلاڑیوں کو آوٹ کر چکے ،جانیئے

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت فاسٹ بولر سلمان ارشار نے آسٹریلوی کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی بولنگ سے سب کو حیران کردیا۔آسٹریلیا کی سیکنڈ گریڈ کرکٹ میں مقامی ہاکس بری کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سلمان ارشار نے اپنی فتح گر کارکردگی دکھاتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں ان کی ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔سلمان نے 9 اوورز میں 50 رنز دے

کر چار کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جس کی بدولت ان کی ٹیم ہاکس بری نے رینڈوک پیٹرشام کو 93 رنز سے شکست دے دی۔سلمان اب تک ہاکس بری کی جانب سے 5 سیکنڈ ڈویژن میچز کھیل چکے ہیں اور محض 12.95 کی اوسط سے 22 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے اپنے صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔خیال رہے کہ سلمان ارشار کو پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے ایمرجنگ ٹیلنٹ پروگرام کے تحت کشمیر سے منتخب کیا تھا اور وہ فروری میں شروع ہونے والے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی بھی نمائندگی کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان ارشاد نے کہا کہ لاہور قلندرز نے انہیں کشمیر کی وادی سے پی ایس ایل کے اسٹیج تک پہنچادیا جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے انہیں بہت اعتماد دیا ہے اور پی ایس ایل میں وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔سلمان ارشاد نے بتایا کہ پی ایس ایل ٹیم میں منتخب ہونے کے بعد انہیں پورے کشمیر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں جس نے اس دن کو ان کیلئے سب سے خوشگوار بنادیا ہے۔ لاہور قلندرز کی دریافت فاسٹ بولر سلمان ارشار نے آسٹریلوی کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی بولنگ سے سب کو حیران کردیا۔آسٹریلیا کی سیکنڈ گریڈ کرکٹ میں مقامی ہاکس بری کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سلمان ارشار نے اپنی فتح گر کارکردگی دکھاتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں ان کی ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…