جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پاکستان سے دشمنی گلے پڑ سکتی ہے،امریکی اخبارنے ٹرمپ انتظامیہ کو آئینہ دکھا دیا

datetime 6  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (سی پی پی) امریکا اور پاکستان کے تعلقات کی بدلتی صورتحال سے خود امریکا کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے اداریے کے مطابق پاکستان کسی بھی لمحے امریکا کی افغانستان تک رسائی روک سکتا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں ٹرمپ کی زبان بولنے کے ساتھ ساتھ امریکی صدر کو حقیقت کا آئینہ بھی دکھایا۔ پاکستان کو امریکا کے لیے مشکلات میں

ڈالنے والا اتحادی قراردیتے ہوئے جہاں ڈبل گیم کھیلنے کا راگ الاپا وہیں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ پاکستان سے دشمنی امریکا کے مفاد میں نہیں ۔ اخبار نے اپنے اداریے میں لکھا کہ امریکا پاکستان کو امداد دیتے ہوئے ایک اتحادی کی طرح ڈیل کرے کیونکہ صرف پاکستان کے تعاون سے ہی امریکا خطے میں موجود شدت پسندوں سے لڑسکتا ہے۔ اداریے کے مطابق افغانستان میں ہر امریکی فلائٹ پاکستان کے راستے سے جاتی ہے، زیادہ ترسامان

پاکستانی روڈ اور ریل کے ذریعے بھیجا جاتا ہے اور پاکستان کسی بھی وقت امریکا کی افغانستان میں رسائی بند کر سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو چین بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعمیری تعاون کے لئے سفارتی رابطوں کی ضرورت ہے۔ نیویارک اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی کہ وہ پاکستان سے معاملات مزید خراب نہیں کریں گے۔ اخبار نے مشورہ دیا کہ چلانیکے بجائے خاموش مذاکرات کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…