جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں اہم پارٹنرشپ کونقصان پہنچایا،پاکستان نے مدد بند کردی تو امریکہ کا کیا حشر ہوگا؟امریکی جارج میسن یونیورسٹی کے پروفیسر جیمز وٹ نے وارننگ دیدی

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی جارج میسن یونیورسٹی کے پروفیسر جیمز وٹ کا کہنا ہے پاکستان کی مدد کے بغیرخطے میں مفادات حاصل نہیں کئے جاسکتے، ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں اہم پارٹنرشپ کونقصان پہنچایا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلسل نا معقول فیصلوں کے باعث امریکا میں اپنے صدر کے خلاف آوازیں اٹھنے والی آوازیں بڑھنے لگیں، پاکستان کے خلاف حالیہ اقدامات پر جارج میسن یونیورسٹی میں امیگریشن ریسرچ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں

پاکستان کے ساتھ اہم پارٹنرشپ کونقصان پہنچایا۔امریکی صدر کے لاابالی پن پر پروفیسر جیمز نے کہا صدرٹرمپ کو اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے دوسروں کی پرواہ نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدرٹرمپ کا رویہ کسی طورپربھی سفارتی نہیں، سفارتی تعلقات کو ٹوئٹر پر چلانا سفارتی آداب کیخلاف ہے۔پروفیسر جیمز وٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو اپنا رویہ اور زبان محتاط انداز میں استعمال کرنی چاہیے ، پاک امریکہ کشیدہ تعلقات کسی کیمفادمیں نہیں،پاکستان کی مدد کیبغیرخطے میں مفادات حاصل نہیں کئے جاسکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…