اسلام آباد ( آن لائن ) امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں ، پاکستان نے قربانیوں اور محنت سے اپنی سرزمین سے دہشتگرد ی ختم کی، پاکستان امریکاکے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہئیے جس سے تعلقات خراب ہوں، پاکستان نے القاعدہ کے خاتمے کیلیے امریکی فورسزکوتمام ضروری سہولیات دیں۔ جمعرات کے
روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ خطے میں پاکستان کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،افغانستان میں بد امنی سے پاکستان بھی متاثر ہو گا،افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال،داعش جیسے مسائل پرتوجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں ، پاکستان نے قربانیوں اور محنت سے اپنی سرزمین سے دہشتگرد ی ختم کی، پاکستان نے اپنی سرزمین کودہشت گردگروپوں سے پاک کردیا۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان امریکاکے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہئیے جس سے تعلقات خراب ہوں، ، دوست ملک پاکستان کے ساتھ ہیں ، ترکی اور چین سمیت کئی ممالک نے پاکستان کے بانیے کو درست قرار دیا ہے ،القاعدہ کے خاتمے کیلیے امریکی فورسزکوتمام ضروری سہولیات دیں،ان نتائج کو سامنے رکھناچاہیے جو ہم نے مل کرحاصل کیے، امریکا پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے ، امریکا نے پاکستان کو کولیشن فنڈز کی مد میں 10 ارب ڈالرز دینے ہیں ، امریکا پاکستان کا مقروض ہے۔ امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں ، پاکستان نے قربانیوں اور محنت سے اپنی سرزمین سے دہشتگرد ی ختم کی، پاکستان امریکاکے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہئیے جس سے تعلقات خراب ہوں