ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

ٹرمپ کا ٹوئٹ ڈان لیکس کی سوفٹ کاپی ہے، دہشت گردی کی جڑیں امریکہ سے برآمد ہوں گی، ہمیں اس جنگ کا ایندھن کیوں بنایا گیا؟ تحریک انصاف کے رہنما کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ یہ وقت اپنے نا اہل ہونے کا رونا رونے کا نہیں بلکہ قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے ، نا اہل نواز نے ٹرمپ کے سیاسی کسینو میں پوری قوم کے وقار کو داؤ پر لگا دیا ہے ،اقتدار سے باہر ہونے کے بعد نواز شریف کو ہمیشہ راز آشکار کرنے کا خیال آ جاتا ہے اس سے پہلے بھی کرپشن کی بنیاد پر نا اہل ہونے کے بعد انہوں نے نیلا بٹ کے مقام پر تقریر کرتے ہوئے دنیا کو بتایا کہ پاکستان ایٹم بم بنا چکا ہے

جو صریحاً قومی مفاد سے غداری تھی ،ٹرمپ کا ٹوئٹ ڈان لیکس کی سوفٹ کاپی ہے گاڈ فادر اصل روپ میں پاکستانی عوام کے سامنے آ چکا ہے شریف فیملی لوٹی ہوئی دولت پاکستانی عوام کو واپس کر دے تو ٹرمپ بھی خاموش ہو جائے گا ۔عبدالعلیم خان نے سعودیہ سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ ہم بہترین دوست ہیں کوئی ہمیں بد ترین دشمن بنانے کی کوشش نہ کرے امن چاہتے ہیں لیکن جنگ مسلط کی گئی تو سب کچھ پاکستان پر قربان کر دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور اداروں کو نقصان پہنچانے والی سوچ کا قلع قمع کرنے کیلئے تیار ہے ۔قوم نے3بار گھر کی دیکھ بھال نواز شریف کے سپرد کی لیکن نا اہلوں نے ملک کے حالات مزید خراب کر دیے اور آج اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے قوم اور قومی اداروں پر الزامات عائد کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بد ترین معاشی بحران نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا جس کی واحد وجہ حکمرانوں کی کرپشن اور مزید کرپشن ہے عام آدمی کیلئے پاکستان میں جسم اور روح کا رشتہ قائم رکھنا بھی نا ممکن ہوتا جا رہا ہے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ بے رحم احتساب کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کے کرپٹ ترین افراد جیلوں میں ہوں گے اورلوٹا ہوا قومی سرمایہ خزانے میں واپس جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے

لیکن مفاد پرست درباری اپنے آپ کو شاہ سے زیادہ شاہ کا خیر خواہ ثابت کرنے پر ادھار کھائے بیٹھے ہیں ۔موجودہ دہشتگردی کی جڑیں 70ء کی دہائی میں امریکی خارجہ پالیسیوں میں تلاش کی جا سکتی ہیں ہمیں ایک ایسے جنگ کا ایندھن بنایا گیا جس کا فائدہ صرف امریکہ اور نقصان ساری دنیا کو ہو گا۔ڈالر دینے کا احسان جتانے والے یہ بھی بتائیں کہ انہوں نے ڈالروں کے بدلے پاکستان سے کیا کیا کچھ حاصل کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…