اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹرمپ کا اپنا بیٹا ہی غدارنکلا،روسیوں سے ملکرکیا کام کیا،امریکی صد ر کے سابق مشیر نے ہی بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)2016 کے انتخابات کے دوران ٹرمپ کا بیٹا روسیوں سے ملاقات کر کے غداری کا مرتکب ہوا۔ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن نے مائیکل وولف کی کتاب میں دھماکا دار انکشافات کر دیئے جس کے رد عمل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسٹیو بینن اپنے حواس کھو بیٹھا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر کا دھماکے دار انکشاف، ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ا?خری تین مہینوں کے چیف ایگزیکٹو اسٹیو بینن نے

مائیکل وولف کی کتاب میں کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ کے بیٹے، داماد اور مہم کے سربراہ نے روسی وکیل سے ٹرمپ ٹاور میں ملاقات کی تھی۔ ٹرمپ کا بیٹا روسی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کر کے غداری کے مرتکب ہوا۔ ملاقات کرانے والے نے ہیلری کلنٹن کے خلاف دستاویز فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اسٹوبینن کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ مبینہ خفیہ معاہدے کے خلاف تحقیقات میں منی لانڈرنگ پر فوکس کیا جائےگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے خلاف تحقیقات اسے توڑ کر رکھ دیں گی۔ ٹرمپ جونیئر اور روسی رہنماؤں کی ملاقات کا بھانڈا نیویارک ٹائمز نے پچھلے سال جولائی میں پھوڑا تھا۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نیاسٹیو بینن کے انکشاف پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسٹیو بینن اپنے حواس کھو بیٹھا ہے اور وہ میڈیا کو غلط معلومات فراہم کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ بینن صرف چند بیخبر لوگوں کو ہی بیوقوف بنا سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیو بینن نے نوکری کے ساتھ دماغ بھی گنوا دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…