اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ہائپر سونک میزائل ڈی ایف 17 کا کامیاب تجربہ کیا تھا، تفصیلات کے مطابق دی ڈپلومیٹ جو کہ جاپانی جریدہ ہے نے امریکی انٹیلی جس کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا کہ چین نے نومبر میں ہائپر سونک بیلسٹک میزائل ڈی ایف 17 کا کامیاب تجریہ کیا تھا۔ یہ ہائپر سونک میزائل ڈی ایف 17 امریکہ میں کسی بھی جگہ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت
رکھتا ہے۔ جاپانی جریدے کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اس ہائپر سونک میزائل تجربہ نے بھارت کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں، یہ میزائل بھارت میں کہیں بھی کسی بھی جگہ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ہائپر سونک بین البراعظمی میزائل آواز سے کئی گنا تیز رفتار ہے، واضح رہے کہ یہ میزائل پیپلز لبریشن آرمی کی راکٹ فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔