اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے ذاتی کاروبار کرنے والے غیر ملکیوں کو انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر وہ یہاں نجی کاروبار کریں گے تو انہیں جرمانے، قید اور بے داخلی جیسی سزائیں دی جائیں گی، تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نجی کاروبار کرنے
والے غیر ملکیوں کو قید، جرمانہ اور بے داخلی کی سزا دی جائے گی، جرمانہ 50 ہزار ریال کیاجائے گا اور چھ ماہ کی قید ہو گی، قید کی مدت پوری ہو جانے کے بعد ملک سے بے دخل کر دیا جائے گا، واضح رہے کہ یہ انتباہ غیر قانونی تارکین وطن مہم کے سلسلے میں جوازات نے جاری کیا ہے۔