جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

گیمز کھیلنا بیماری قرار،عالمی ادارہ صحت نے اس بیماری کو کیا نام دیدیا ،جانئے

datetime 3  جنوری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے ہر طرح کی ویڈیو اور آن لائن گیمز کھیلنے کو بیماری تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا، تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان رواں برس مئی کے آغاز تک کیے جانے کا امکان ہے، عالمی ادارہ صحت نے گیم کھیلنے کو بیماری قرر دیے جانے کے حوالے سے مجوزہ ڈرافٹ تیار کرلیا، جسے مئی 2018 سے قبل عالمی ادارے کی اعلی کمیٹی منظور کرے گی، اس ڈرافٹ میں گیم کھیلنے والے افراد کو

گیمنگ ڈس آرڈر نامی بیماری میں مبتلا قرار دیے جانے کی سفارش کی گئی ہے،گیم کھیلنے کوذہنی بیماری میں شامل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہر طرح کی آن لائن اور ویڈیو گیم کھیلنے والوں سمیت اسمارٹ آلات پر گیم کھیلنے والے افراد کو ذہنی مریض شمار کیا جائے۔ عالمی ادارہ صحت نے گیم کھیلنے کو گیمنگ ڈس آرڈر نامی بیماری کے طور پر تسلیم کیے جانے سمیت 11 مختلف انسانی خرابیوں،

عادتوں اور مسائل کو بیماری قرار دینے کے حوالے سے ڈرافٹ تیار کرلیا، جسے مئی 2018 میں منظور کیا جائے گا، اس ڈرافٹ میں گیم کھیلنیوالے افراد کو گیمنگ ڈس آرڈر نامی بیماری میں مبتلا قرار دیجانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گیم کھیلنے والے افراد ذہنی مسائل کا شکار ہوتے ہیں، تاہم اگر کوئی بھی شخص مسلسل ایک

سال تک گیم کھیلنے کی لت میں مصروف رہے تو اسے گیمنگ ڈس آرڈڑ کا مریض سمجھا جائے،غیر منظور شدہ ڈرافٹ کے مطابق گیم کھیلنے والے افراد کے ذہنی مسائل کے شکار ہونے کی مختلف نشانیاں ہوسکتی ہیں، کم وقت کے لیے گیم کھیلنے والا شخص بھی دماغی خلل میں مبتلا ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…