منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

شاہ رخ نے میتھالی راج کو مرد کرکٹ ٹیم کا کوچ دیکھنے کے خواہش ظاہر کردی

datetime 3  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)ویسے تو کسی کو کوئی بھی خواہش ظاہر کرنے سے روکا نہیں جاسکتا، لیکن بعد مرتبہ کئی اہم شخصیات بھی ایسی انوکھی خواہشات کا اظہار کردیتے ہیں کہ عام لوگ بھی ان کی خواہش پر ہنس پڑتے ہیں۔ایسی ہی ایک خواہش بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے بھی کی ہے، جو اپنے ملک کی مرد کرکٹ ٹیم کے لیے خاتون کوچ کے خواہش مند ہیں۔بات صرف مرد ٹیم کے لیے خاتون کوچ کی خواہش تک محدود نہیں،

بلکہ شاہ رخ خان نے اپنے ملک کی قومی ٹیم کے لیے اپنے ہی ملک کی معروف خاتون کرکٹر کو مرد کرکٹرز کا کوچ دیکھنا چاہتے ہیں۔شاہ رخ خان نے اپنے ٹی وی ٹاک شو ’ٹیڈ ٹاک‘ (نئی سوچ) میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کو مرد کرکٹ ٹیم کا کوچ دیکھنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ ’ٹیڈ‘ عالمی سطح کا میڈیا ٹاک شو اورکانفرنس برانڈ ہے، جس کے دنیا کے مختلف

ممالک میں مقامی ٹی وی چینلز بھی ’ٹیڈ‘ کے نام سے ٹاک شوز نشر ہوتے ہیں۔بھارت میں سال 2017 کے آخر میں شاہ رخ خان کی میزبانی میں ’اسٹار پلس‘ پر ’ٹیڈ ٹاک‘ (نئی سوچ) کے تحت پروگرام شروع ہوا۔بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کا ’ٹیڈ ٹاک‘ پروگرام آئندہ ہفتے 7 جنوری کو ریلیز ہوگا، تاہم وہ گزشتہ دن یکم جنوری کو

شو کی ریکارڈنگ کیلئے پہنچیں۔انہوں نے اپنے اس پروگرام کی دہلی ٹائمز کی جانب سے شیئر کی گئی تصویرکو ٹوئیٹ کیا۔اس تصویر کے کیپشن میں یہی لکھا گیا کہ شاہ رخ خان نے میتھالی راج کو مرد کرکٹ ٹیم کا کوچ دیکھنے کے خواہش ظاہر کردی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…