منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

کنگنا رناوت نے پروڈیوسر سے مل کر انشورنس کی رقم اینٹھنے کیلئے ڈھونگ رچا دیا

datetime 2  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت جھانسی کی رانی کی زندگی پر بننے والی فلم مانی کرنیکا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، بدھ کے روز فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین کرتے ہوئے اداکارہ کے داہنے پیر کے ہڈیوں میں ربط پیدا کرنے والے ٹشوز ٹوٹ گئے جس کے باعث ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ دوسری جانب پنک ولا نامی ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ کنگنا رناوت کو چوٹ نہیں آئی بلکہ

انہوں نے پروڈیوسر کے ساتھ مل کر انشورنس کی رقم اینٹھنے کیلئے یہ سب ڈھونگ رچایا ہے۔بدھ کے روز مداح اس وقت حیران پریشان رہ گئے جب کنگنا رناوت ممبئی کے ایئر پورٹ پر آئیں، انہیں وہیل چیئر پر بٹھا کر لایا گیا جبکہ ان کے داہنے پاؤں پر پلاسٹر بھی چڑھا ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت جودھپور میں جھانسی کی رانی کی زندگی پر بننے والی فلم مانی کرنیکا کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئیں ۔ انہوں نے 20 فٹ

بلند جگہ سے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں ان کے داہنے پیر کے ہڈیوں میں باہم ربط پیدا کرنے والے ٹشوز (ligament) ٹوٹ گئے ۔ پیر میں چوٹ لگنے پر کنگنا کو فور طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کے پاؤں پر پلاسٹر چڑھا کر انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹرکی ہدایت کے مطابق کنگنا رناوت شوٹنگ منسوخ کرکے واپس ممبئی آگئیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…