منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ڈیوڈ پیٹریاس کو فوجی معلومات کے افشا کرنے پر سزا

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر اور امریکہ کے ایک ریٹائرڈ جرنیل ڈیوڈ پیٹریاس کو خفیہ مواد ظاہر کرنے کی پاداش میں جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ انھیں قید نہیں ہوئی لیکن نگرانی میں رکھ دیاگیا ہے۔مسٹر پیٹریاس نے دو ہزار بارہ میں اپنے متعلق یہ بات سامنے آنے کے بعد سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا کہ ان کا اس خاتون (پاؤلا بروڈویل) سے تعلق ہے جو ان پر ایک کتاب کے حوالے سے تحقیق کر رہی تھیں۔دو ماہ پہلے انھوں نے اپنا جرم تسلیم کر لیا تھاجس پر انھیں ایک برس قید کی سزا ہو سکتی تھی۔ لیکن چونکہ مسٹر پیٹریاس نے استغاثے کے ساتھ ایک سمجھوتے کے تحت اس بات کا اعتراف کر لیا تھا کہ انھوں نے پاؤلا بروڈویل پر حساس مواد ظاہر کیا، اس لیے رعایت دیتے ہوئے انھیں قید کی سزا نہیں دی گئی۔استغاثے کا کہنا ہے کہ مسٹر پیٹریاس نے پاؤلا بروڈویل کو دو ہزار گیارہ میں خفیہ مواد کی آٹھ جلدیں فراہم کی تھیں۔ یہ جلدیں انھوں نے اپنے منصب کے آداب کے خلاف اپنے پاس اس وقت رکھ لی تھیں جب وہ افغانستان میں امریکی جنگ کی قیادت کر رہے تھے۔ریٹائرڈ جنرل پیٹریاس کی سربراہی میں دو ہزار سات میں عراق پر امریکی جنگ کے دوران امریکی فوجی دستوں میں اضافہ کیا گیا تھا تاکہ لڑائی جیتی جا سکے۔ انھوں نے افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔شمالی کیرولائنا میں شارلٹ کی ایک وفاقی عدالت میں انھیں دو سال تک نگرانی کے دستور کے تحت رہنے کی سزا سنائی گئی اور حکم دیا گیا کہ وہ اپنے کیے پر ایک لاکھ ڈالر جرمانہ بھی ادا کریں۔استغاثے نے عدالت سے یہی سزا مگر کمتر جرمانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیوڈ پیٹریاس چالیس ہزار ڈالر جرمانہ دیں۔ تاہم جج ڈیوڈ کیسلر نے جرمانے کی رقم یہ کہتے ہوئے بڑھا دی کہ ’جرمانے کو جرم کی سنگینی ظاہر کرنا چاہیے۔‘

مزید پڑھئے:بیلجیم کی سب سے بڑی ہیرا مارکیٹ پر بھارتی تاجروں کا غلبہ‎

سزا سنائے جانے سے قبل، مسٹر پیٹریاس عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے جرم پر معافی مانگی۔جنرل پیٹریاس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ناموری اور اعزاز کے شدید خواہشمند، جاں فشانی سے کام کرنے والے اور مسابقت کا جذبے رکھنے والے جرنیل تھے۔ انھیں امریکی فوج کا سب سے بڑا کمانڈر ہونے کی شہرت بھی حاصل ہے۔انیس سو باون میں پیدا ہونے والے جنرل ریٹائرڈ پیٹریاس نیویارک میں پلے بڑھے اور انھوں نے انیس سو چوہتر میں ویسٹ پوائنٹ ملٹری اکیڈمی سے گریجوایشن کی۔ عراق میں دو ہزار تین میں ہونے والی امریکی جنگ سے پہلے وہ کسی حقیقی لڑائی شامل نہیں ہوئے تھے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…