منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

بھارت کی سب سے متنازعہ فلم پدماوتی اب کس نئے نام سے ریلیز ہوگی،سنسر بورڈ نے اجازت دیدی

datetime 31  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ ویسے تو رواں سال یکم دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جانے تھی، تاہم اس کے خلاف ہوئے مظاہروں کی وجہ سے فلم کی ریلیز مؤخر کردی گئی۔اب آخر کار سینٹرل بورڈ نے فلم کو چند شرائط کے ساتھ 2018 میں ریلیز کی اجازت دے دی ہے۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے مؤرخوں کے

ایک پینل کے لیے پدماوتی کی اسکریننگ منعقد کی، جس کے بعد فلم میں چند تبدیلیاں کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سنسر بورڈ کا پہلا مطالبہ فلم کا نام ’پدماوتی‘ سے ’پدماوت‘ کرنا ہے۔جبکہ فلم میں موجود گانے ’گھومر‘ میں بھی چند تبدیلیاں کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ’پدماوت‘ 16 صدی کی ایک کتھا تھی، جسے ملک محمد جیاسی

نے تحریر کیا، فلم ’پدماوتی‘ اس ہی کہانی پر مبنی ہے۔اس فلم میں دپیکا پڈوکون نے رانی پدماوتی، شاہد کپور نے راجا راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ نے علاؤالدین خلجی کا کردار ادا کیا۔ویسے تو فلم کو 2018 میں ریلیز کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم اب تک اس کی ریلیز تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…