پیرس (نیوزڈیسک)فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے کہاہے کہ فرانس روس کو ہیلی کاپٹر بردار جنگی بحری جہاز فراہم نہیں کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے بتایاکہ فرانس روس کو مہلک ہتھیار اور عسکری سامان فراہم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور نہ ہی ایسا کوئی منصوبہ زیر غور ہے ۔ واضح رہے کہ 2010ءمیں روس اور فرانس کے درمیان 1.2بلین یورو کے معاہدے کے تحت فرانس نے روس کو ہیلی کاپٹر بردار جنگی بحری جہاز فراہم کرنا تھا مگر یوکرین کے کشیدہ حالات کے بعد روس ، فرانس معاہدہ اب ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔