پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

قومی ٹیم سال2015ءکے دوران جنوبی افریقہ کے علاوہ کسی بھی بڑی ٹیم کوشکست نہ دے سکی

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)قومی ٹیم سال2015ءکے دوران جنوبی افریقہ کے علاوہ کسی بھی بڑی ٹیم کوشکست نہ دے سکی ،بنگلہ دیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بدترین شکست کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہ کی بلکہ اس کو نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا نام دے کر چھپایا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کاپاکستان کے خلاف وائٹ واش ،قومی کرکٹ ٹیم کی پستیوں کانیاریکارڈ ہے ۔ تاہم ذمہ دارکرکٹ بورڈ،کوچنگ سٹاف یاسلیکشن کمیٹی تاحال کسی نے شکست کی ذمہ داری قبول نہیں کی بلکہ اس بری کارکردگی کونئے کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم کانام دے کرچھپایاجارہاہے کہ ٹیم کوسیٹ ہونے میں وقت لگے گا۔ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈنے جب سے وقاریونس کوقومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ مقررکیاہے اس وقت سے اب تک قومی کرکٹ ٹیم میں بہتری آنے کی بجائے قومی کرکت ٹیم پستی کی جانب گامزن ہے۔پی سی بی نے وقاریونس کوقومی کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ اس لئے مقررکیاتھاکہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی لیکن قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ انکانام جڑنے کے ساتھ ہی قومی کرکت ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آنے کی بجائے قومی کرکٹ ٹیم مسلسل پستی کی دلدل میں گررہی ہے اوراسکی بری پرفارمنس پرشائقین کرکٹ اورسابق کرکٹرزبھی پریشان ہیں اورکرکٹ ٹیم کی اس حالت کاذمہ دارپاکستان کرکٹ بورڈکوٹہراتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم سال2015ءکے دوران جنوبی افریقہ کے علاوہ کسی بھی بڑی ٹیم کوشکست نہ دے سکی حتاکہ بنگلہ دیش کے ہاتھوں بھی پاکستان کوعبرتناک وائٹ واش(کلین سوئپ)کی شکست کاسامناکرناپڑاجوکہ کوچنگ سٹاف اورسلیکشن کمیٹی کے معیارپرسوالیہ نشان ہے اب دیکھنایہ ہے کہ اس شکست پرکرکٹ بورڈمیں کیاتبدیلیاں ہوتیں ہے اورکون ہمت کرکے شکست کی ذمہ داری قبول کرتاہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…