صنعاء(نیوزڈیسک)یمن میں باغیوں نے مذاکرات کے آغاز کےلئے شرط پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اتحادی فوج اپنے حملے مکمل روک دے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے حملے ختم کیے جانے کے اعلان کے بعد حوثی باغیوں نے تعز میں فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد سعودی نے دوبارہ فضائی حملے شروع کر دیئے تاہم یمن میں باغیوں نے مذاکرات کے آغاز کےلئے شرط پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اتحادی فوج اپنے حملے مکمل روک دے ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے سعودی عرب کی جانب سے یمن پر حملے روکے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے جلد سے جلد جنگ ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔