منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

باراک اوباما کی دادی اور چچا نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ المکرمہ(نیوزڈیسک)عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کی دادی سارہ عمر چند روز قبل اپنے بیٹے سعید اوباما اور پوتے موسیٰ اوباما کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک اور نبی کریم کی سنت مبارکہ ہمیں برداشت اور صبر کا درس دیتی ہے، ان پر عمل ہی بنی نوع انسان کی راہ نجات ہے۔سارہ عمر کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کرام اور معتمرین کی سہولیات کے لئے کئے گئے انتظامات انتہائی اعلیٰ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نبی کریم سے منسوب متبرکات کی زیارت کا بھی شرف حاصل کیا ، ان کی نظر میں موجودہ دور میں اسلام کی ترویج کا یہ سب سے احسن طریقہ ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار بھی کیا کہ دیگر ممالک بھی سعودی حکومت کے تعاون سے اس قسم کی نمائش کا اہتمام کریں گے جس سے اسلام کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں آسانی ہوگی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…