اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے 3 جوان شہید ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر کے علاقے غلام خان میں بارودی سرنگ کا
دھماکا ہوا جس کی زد میں آکر ایف سی کے 3 جوان شہید ہوگئے۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔