جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

افغانستان میں استحکام پاکستان کی ذمے داری نہیں، امریکی الزامات کے جواب میں پاکستان نے حقائق نامہ جاری کر دیا ،امریکہ کو دوٹوک جواب

datetime 22  دسمبر‬‮  2017 |

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کوششوں کا حقائق نامہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق پاکستان میں دہشت گروں کے خلاف 13 بڑے فوجی آپریشن کیے گئے ٗ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 6 ہزار 8 سو اہلکاروں سمیت

21 ہزار پاکستانی جاں بحق ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد میں منعقد کی گئی ایک تقریب کے دوران پاکستانی سفارتخانے نے حقائق نامہ جاری کیا۔تقریب سے خطاب میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم نہ کرنے کو باعث افسوس قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی نہیں تھی، بلکہ یہ ہم پر مسلط کی گئی جس کے بعد یہ پاکستان کی جنگ بن گئی۔اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اْس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک دہشت گردی کامائنڈ سیٹ ختم نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پاکستان اور امریکا کی دشمن ہے اور اس کے خلاف ہمیں مل کر لڑنا ہوگا۔پاکستانی سفیر نے واضح کیا کہ افغانستان میں استحکام پاکستان کی ذمے داری نہیں، لیکن یہ پاکستان اور امریکا کے مفاد میں اور دونوں کا مشترکہ مقصد ہے۔  امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کوششوں کا حقائق نامہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق پاکستان میں دہشت گروں کے خلاف 13 بڑے فوجی آپریشن کیے گئے ٗ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…