منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

کچھ ایسے پراجیکٹ سائن کیے جن سے میرا کیئر تباہ ہوا ،ماہیما چوہدری

datetime 23  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی(سی پی پی) بالی ووڈکی نامور اداکارہ ماہیماچوہدری نے کہا ہے کہ کچھ ایسے پراجیکٹ سائن کیے جن سے میرا کیئر تباہ ہوا ،بالی ووڈ میں پہلی بات تو یہ کام ہی نہیں ملتا اورجو مل جائے تو کردارادا نہیں ہوتا ،یہی وجہ ہے کہ انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔ایک بھارتی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں

انہوں نے بالی ووڈانڈسٹری میں ہونیوالے امتیازی سلوک کی ایک جھلک دکھاتے ہوئے کہا کہ اس انڈسٹری میں بڑی عمر کی اداکارائوں کے لیے کوئی کام نہیں اوراگر بمشکل ہمیں کام ملتا بھی ہے تو کردار اچھا نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ میں نے انڈسٹری چھوڑ دی اور گھر بیٹھ گئی۔انہوں نے کہاکہ دوسری وجہ فلم انڈسٹری چھوڑنے کی یہ ہے کہ میں ایک سنگل مدر ہوں اور اپنی بیٹی کی پرورش خود کررہی ہوں لہذا مجھے پیسوں کی ضرورت ہے ۔تاہم ایک بچے کے ساتھ فلموں میں کام کرنا بے حد مشکل ہے کیونکہ آپ کو بہت سارا وقت دینا پڑتا ہے لہذا میں نے چھوٹے موٹے شوز میں بطورجج کام کرنا شروع کردیا اس کے علاوہ مختلف فنکشنز کی افتتاحی تقریبات میں ربن کاٹنے کاکام بھی کرتی رہی اس طرح مجھے گزر بسر کرنے کے لیے کم وقت میں جلدی پیسے مل جاتے تھے۔اداکارہ نے نہایت جذباتی انداز میں اپنی ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے اس دورمیں جب میں پیچھے مڑکردیکھتی ہوں تو محسوس ہوتا ہیکہ میں نے کچھ ایسے پروجیکٹس سائن کیے تھے جنہوں نے میرا کیرئیر برباد کردیا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ماہیما چوہدری نے فلمداغ، دھڑکناورباغبان جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، تاہم ان فلموں میں انہوں نے ثانوی کردار نبھایا تھا جنہوں نے ان کے کیرئیر کو آگے بڑھانے میں کوئی مدد نہیں کی۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…