جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

کوہلی اور انوشکا شرما کے ریسپشن کی نئی دہلی میں شاندار تقریب، خاص شخصیت کی آمد ، انٹرنیٹ پردھوم مچ گئی

datetime 22  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی دہلی میں منعقد ہونے والے ریسیپشن(استقبالیہ) کی شاندار تقریب میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی شرکت نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔اداکارہ انوشکا شرما اورویرات کوہلی رواں ماہ 11 دسمبر کو اٹلی میں نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے

تھے۔ویروشکا نے اپنے چاہنے والوں سے وعدہ کیاتھا کہ وہ اپنی شادی کا ریسیپشن بھارت میں بہت ہی شاندار طریقے سے منائیں گے اور دونوں نے اپنا وعدہ نبھایا۔گزشتہ روز ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے ریسیپشن کی تقریب نئی دہلی میں دربار ہال آف تاج ڈپلومیٹک انکلیومیں منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کے طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے بھی شرکت کی۔نریندرا مودی کو دوروز قبل ویرات انوشکانے براہ راست شادی کا دعوت نامہ دیاتھاجس کی تصاویر مودی نے خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔ریسیپشن کے دوران ویرات اور انوشکا کسی شاہی جوڑے سے کم نہیں لگ رہے تھے۔ انوشکا سرخ اور سنہرے رنگ کی بنارسی ساڑھی میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیںجبکہ انہوں نے سونے کا خوبصورت گلوبند پہنا تھا جس کی مالیت میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 25 سے 30 لاکھ روپے ہے۔ویرات کوہلی بھی شیروانی میں کسی شہزادے سے کم نہیں لگ رہے تھے دونوں نے معروف بھارتی ڈیزائنر سبیا ساچی مکھرجی کے ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیے تھے۔رپورٹس کے مطابق ڈیزائنر سبیا ساچی کا کہنا تھا کہ انوشکا شرما اپنے ریسیپشن کے دن سرخ کا لباس زیب تن کرنا چاہتی تھیں اور انہیں بھی لگتا ہے کہ بھارتی دلہن سرخ رنگ کے بغیر ادھوری لگتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ویروشکا کی شادی کی نئی دہلی میں پہلی استقبالیہ تقریب تھی جبکہ دوسری تقریب ممبئی میں 26 دسمبر کو ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…