منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’جومانجی: ویلکم ٹو دی جنگل‘‘‘ اچھا بزنس کرنے میں ناکام

datetime 22  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)بولی وڈ کی گیمنگ سائنس فکشن فلم ’جومانجی: ویلکم ٹو دی جنگل‘ کو گزشتہ روز امریکا سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا، تاہم فلم بہت ہی اچھا بزنس کرنے میں ناکام رہی۔’جومانجی: ویلکم ٹو دی جنگل‘ پہلے ہی دن صرف 74 لاکھ امریکی ڈالرز

( پاکستانی 74 کروڑ روپے سے زائد) ہی بٹور سکی۔اس سے قبل رواں ماہ کے وسط میں ریلیز ہونے والی ایپک سائنس فکشن فلم ’اسٹار وارز: دی لاسٹ جڈائے‘ پہلے ہی دن 4 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر(پاکستانی 4 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد) کمانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ڈیڈ لائن کے مطابق ’جومانجی: ویلکم ٹو دی جنگل‘ نے نمائش کے پہلے دن انتہائی کم کمائی کی، فلم مقامی باکس آفس سے محض 74 لاکھ امریکی ڈالر ہی بٹور سکی۔اگر فلم کی کمائی کی یہی رفتار رہی تو فلم اختتام ہفتہ تک محض 5 سے 6 کروڑ امریکی ڈالر(پاکستانی 6 سے 7 ارب روپے کے قریب) ہی کما سکے گی۔خیال رہے کہ ’جومانجی: ویلکم ٹو دی جنگل‘ 23 سال قبل بننے والی ہولی وڈ گیمنگ سائنس فکشن فلم ’جومانجی‘ کا سیکوئل ہے۔1995 کی فلم ’جومانجی‘ کی کہانی 2 بچوں کے گرد گھومتی ہے، جو جومانجی نامی ایک گیم کی وجہ سے اس کی دنیا کا حصہ بن جاتے ہیں اور بڑی مشکل سے اس گیم کو ختم کرنے کے بعد اپنی دنیا میں واپس پہنچتے۔تاہم فلم کے سیکوئل میں کہانی تبدیل کی گئی ہے، سیکوئل میں 4 نوجوانوں کو ’جومانجی‘ نامی ہی گیم کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، یہ نوجوان گیم کھیلتے وقت اپنے پسند کے کرداروں کا انتخاب کرتے ہیں۔تاہم کھیل کا آغاز ہوتے ہی یہ چاروں خود اس ویڈیو گیم کی دنیا جو کہ ایک جنگل ہے میں داخل ہوجاتے اور اپنے پسند کیے کردار کا روپ دھار لیتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں ہولی وڈ اداکار ڈیوین جانسن

(دی راک)، جیک بلیک اور نک جونس سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں۔دوسری جانب باکس آفس پر ’اسٹار وارز: دی لاسٹ جڈائے‘ کی اب تک کی کمائی بڑھ کر 50 کروڑ 36 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد ہوچکی ہے یعنی فلم ابتدائی 2 ہفتوں کے دوران پاکستانی 50 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کمانے میں کامیاب ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…