منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان اور کترینہ کیف سب پر بازی لے گئے

datetime 22  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف اپنے چاہنے والوں کو سب سے پہلے نئے سال کی مبارکباد دے کر سب پر بازی لے گئے۔سلمان خان اور کترینہ کیف نے زور و شور سے اپنی فلم ’ ٹائیگرزندہ ہے‘ کی تشہیر کی جو سینما گھروں کی زینت بن گئی-دونوں اداکاروں نے لوگوں کو اپنی فلم کی طرف متوجہ کرنے کے لیے ہر طریقہ اختیار کیا۔ اسی مقصد کے لیے سلمان خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر

کرائی ہے جس میں سلمان اور کترینہ اپنے تمام چاہنے والوں کو نئے سال کی ایڈوانس مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔سلمان اور کترینہ کی یہ ویڈیو دراصل ملبوسات تیار کرنے والے بین الاقوامی برانڈ کے لیے بنائی گئی ہے، جسے فلم کی پروموشن کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اس میں سلمان اور کترینہ نے اپنے پرستاروں کو سب سے پہلے نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔واضح رہے کہ سلمان اور کترینہ فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘کے ذریعے 5 سال کے طویل عرصے بعد ایک بار پھر دھوم مچانے آرہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…