جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

مسلمانوں کی فوری طلا ق قانونی ہے یا غیر قانونی ؟یورپی عدالت انصاف نے اہم ترین مقدمے کا فیصلہ سنادیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2017 |

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ کی سب سے بڑی عدالت نے شامی نڑاد ایک شخص کو، جس نے اپنی بیوی کو شرعی عدالت کے ذریعے طلاق دی تھی، حکم دیا ہے کہ ان کی طلاق کی جرمنی میں، جہاں وہ اب رہتے ہیں، کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس معاملے میں یورپی عدالت انصاف کا یہ پہلا فیصلہ ہے۔یورپی عدالت انصاف کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو ریاستی عدالتوں سے باہر دی گئی طلاق کو تسلیم

کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔مذکورہ جوڑے نے 1999 میں شام کے شہر حمص میں شادی کی تھی۔ بعد میں وہ جرمنی چلے گئے۔ دونوں شام اور جرمنی کی دوہری شہریت رکھتے ہیں۔2013 میں شوہر نے شام کی ایک عدالت میں اپنے نمائندے کے ذریعے طلاق بھجوا دی تھی۔ یورپی عدالتِ انصاف نے اسے ‘نجی طلاق’ قرار دیا۔بیوی نے اس تحریری طلاق کو تسلیم کر لیا تھا، مگر جب شوہر نے جرمنی میں طلاق کے اندراج کی درخواست دی تو بیوی نے اسے چیلنج کر دیا۔جرمن عدالت نے یہ معاملہ غور کے لیے یورپی عدالتِ انصاف کو بھیج دیا تاکہ وہ یورپی اتحاد کے قوانین کی روشنی میں اس کا جائزہ لے۔یورپی عدالت نے قرار دیا کہ کسی دوسرے ملک میں دی گئی طلاق کو خود بخود یورپ میں قانونی حیثیت حاصل نہیں ہو جاتی۔عدالت کے مطابق کسی شرعی عدالت میں یکطرفہ طور پر دی گئی طلاق یورپی ضوابط سے مطابقت نہیں رکھتی لہذا یہ مقدمہ جرمنی میں ملکی قوانین کے مطابق نمٹایا جائے۔اس معاملے کا فیصلہ اب میونخ کی مقامی عدالت میں کیا جائے گا۔کئی مسلم سکالر ایک ہی وقت میں تین طلاقوں کو ایک ہی قرار دیتے ہیں اور طلاق کے بارے میں قرآن میں دیے ہوئے طریقے کو اپنانے پر زور دیتے ہیں۔ عدالت انصاف کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو ریاستی عدالتوں سے باہر دی گئی طلاق کو تسلیم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…