ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کے اوپننگ بلے باز صومیا سرکار نے پاکستان کے خلاف آخری ون ڈے میں کیریئر کی پہلی سنچری داغ دی، اس کے علاوہ سرکار نے اننگز میں زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے بنگلہ دیشی بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ ڈھاکہ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں سرکار نے پاکستانی باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور شاندارسنچری مکمل کی، یہ ان کے کیریئر کی پہلی سنچری تھی۔ انہوں نے 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے اننگز میں 6 چھکے بھی لگائے اور اس کے ساتھ ہی وہ ایک اننگز میں زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے بنگلہ دیشی بیٹسمین بھی بن گئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اننگز میں زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز تمیم اقبال کو حاصل ہے، انہوں نے 2010ءمیں زمبابوے کے خلاف میچ میں 7 چھکے لگائے تھے۔
اننگز میں زیادہ چھکے لگانے والے صومیا دوسرے بنگلہ دیشی بلے باز بھی بن گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تہران میں کیا دیکھا
-
ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کیلئے بڑی آفر لگا دی
-
ایف بی آر کا 4 درآمد شدہ موبائل فون برانڈز پر ’پی ٹی اے ٹیکس‘ میں بڑی کمی کا اعلان
-
فاطمہ جتوئی کی خودکشی کی کوشش، وجہ سامنے آ گئی
-
ہونڈا 125, ہونڈا 150 اور ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل خریدنے کی نئی اسکیم متعارف
-
ٹویوٹا کی گاڑی 25 لاکھ روپے تک سستی ہو گئی، مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی
-
کرکٹ کی دنیا کی حیران کن خبر 5 بالرز جنہیں کبھی چھکا نہیں لگا
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، بڑا ریلیف ملنےکا امکان
-
بیٹے کی شادی، مریم نواز اور جنید صفدر کے ملبوسات کی ممکنہ قیمتیں سامنے آگئیں
-
گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
18 سالہ نوجوان کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج
-
ناجائز تعلق کا راز فاش ہونے پر ماں نے 5 سالہ بیٹے کو قتل کردیا
-
بارشوں اور برفباری کا الرٹ،پی ڈی ایم اے پنجاب کا متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ جاری















































