جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

دورہ نیوزی لینڈ ،جنیدخان کی انجری، عامریامین مضبوط ترین امیدوار، محمدعرفان کے نام پر غور

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں جنید خان کی انجری کے بعد عامر یامین دورہ نیوزی لینڈ کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن گئے جبکہ محمدعرفان کے نام بھی غور جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت جنید خان کو مہنگی پڑگئی، ہیئر لائن فریکچر کی وجہ سے پیسر دورہ نیوزی لینڈ کیلیے دستیاب نہیں ہونگے،ڈاکٹرز نے انھیں ایک ماہ تک آرام کا مشورہ دیا ہے،

اس صورتحال میں سلیکٹرز کو متبادل بولر کی تلاش ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کیساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل رانڈر عامر یامین مضبوط امیدوار بن گئے ہیں، دوسری جانب اسپاٹ فکسنگ کیس میں 6 ماہ پابندی کی سزا پوری کرنے کے بعد ملکی سطح کے مقابلوں میں اچھا تاثر چھوڑنے والے محمد عرفان کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے، طویل قامت پیسر گذشتہ سال

ستمبر کے بعد کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلے لیکن نیوزی لینڈ کی کنڈیشنزمیں میزبان ٹیم کیلیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔سہیل خان کی بھی محدود اوورز کی کرکٹ میں کارکردگی اچھی رہی لیکن قبل ازیں ایک انٹرویو میں ہیڈ کوچ آرتھر کہہ چکے کہ پیسر اپنا بہترین وقت گزار چکے، 10 سال قبل ہی ان کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھانے

کیلیے اچھی پلاننگ اور ٹریننگ دی جاتی تو بہتر ہوتا، اس لیے کوئی حتمی فیصلہ کرنے سے قبل اس وقت آسٹریلیا میں موجود مکی آرتھر سے حتمی رائے طلب کی جائیگی۔ یاد رہے کہ انجریز کا ریکارڈ رکھنے والے جنید نے رواں سال جنوری میں دورہ آسٹریلیا کے دوران کم بیک کیا،انھوں نے والدہ کی وفات کے باعث وطن واپس آنیوالے عرفان کا خلا پر کرنے کیلیے قومی ٹیم کو جوائن کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…