بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

نئے عام انتخابات،آئینی ترمیمی بل2017 سینیٹ سے منظور ،بل کے حق میں 84 ووٹ ڈالے گئے،حکومت نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل2017 سینیٹ سے منظور ہو گیا۔منگل کو چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی سربراہی میں سینیٹ کے اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم بل پیش کیا۔اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق بل کی شق وار منظوری کی گئی۔سینیٹ میں پیش ہونیوالے بل کے حق میں 84 ووٹ ڈالے گئے جبکہ مخالفت میں صرف ایک ووٹ پڑا۔قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہاکہ حلقہ بندیوں سے متعلق بل منظور کی منظوری پر

تمام سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں، آئینی ترمیمی بل کی منظوری جمہوریت کے تسلسل کے لیے اہم تھی۔ بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد گزشتہ ماہ سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جانا تھا تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات کے باعث پیش نہ کیا گیا ،سینیٹ کے گزشتہ اجلاسوں میں آئینی ترمیمی بل کو چار مرتبہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا تھا۔آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کی 272 نشستیں برقرار رہیں گی تاہم پنجاب کی قومی اسمبلی کیلئے خواتین کی دو مخصوص نشستوں سمیت 9 نشستیں کم ہو جائیں گی جبکہ سندھ کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی۔خیبر پختوانخوا کی ایک مخصوص نشست سمیت پانچ ، بلوچستان کی ایک مخصوص نشست سمیت تین اور وفاقی دارلحکومت کی ایک نشست کا اضافہ ہو گا۔وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مطالبات تسلیم کیے جس کے تحت مردم شماری کے پانچ فیصد بلاکس کی دوبارہ تصدیق کروائی جائے گی، یہ کام تیس دن کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔اجلاس کے دور ان سینٹ میں پاکستان کی معاشی صورتحال کے حوالے سے تحریک التواء منظوری کا معاملہ نمٹا دیا گیااس سلسلے میں سینیٹر محسن عزیز کی تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا تاہم چیئرمین نے کہا کہ وہ اس پر رولز 218 کے تحت تحریک لے کر آئیں جس پر محرک نے اپنی تحریک واپس لے لی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ دنوں اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی تھی جس میں حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر ڈیڈ لاک ختم کرکے اسے منگل کو سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔اجلاس کے آغاز میں ہی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومتی و اپوزیشن ارکان نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ آج کوئی وقفہ سوالات نہیں ہو گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔سینیٹر مظفر حسین شاہ اور محسن لغاری کے توجہ دلاؤ

نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کہا کہ گنے کی پیداوار کے لئے وزارت تجارت سبسڈی نہیں دے رہی بلکہ یہ سبسڈی وزارت خزانہ دیتی ہے، شوگر ایڈوائزری بورڈ گنے کی طلب اور رسد کی صورتحال کا اندازہ لگاتا ہے،برآمدات کی مقدار کا تعین کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے تاکہ ملک میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی کی رقم وزارت خزانہ جاری کرتی ہے

اور گنے کی ادائیگیوں کے حوالے سے ہر صوبے میں کین کمشنرز موجود ہیں۔وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے سینیٹ کو بتایا کہ 15 سے 20 سال سے پی آئی اے تنزلی کا شکار ہے جس کی وجہ اضافی ملازمین، بد انتظامی اور پرانے جہاز تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس ادارے کو بہتر کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں، بہت سے طیارے ڈرائی لیز پر لئے گئے ہیں تاکہ پی آئی اے کا عملہ کھپایا جا سکے، حج سیزن کے دوران ویٹ لیز پر بھی طیارے لئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا

کہ ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے نئے چیف کو دو سال کے کنٹریکٹ پر لایا گیا ہے جو ادارے کو بہتر بنانے کے لئے منصوبہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک اور پیرس کے ہوٹلوں کو بیچنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، نیویارک کا روز ویلٹ ہوٹل کی قیمت ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، یہ ہمارے اثاثے ہیں۔گیس کے پریشر سے متعلق خیبرپختونخوا، بلوچستان اور

پنجاب کے مختلف اضلاع میں پیش آنیوالے مسائل پر وزارتی ردعمل پر شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ کوئٹہ مستونگ سپلائی لائن کو 8 انچ سے 16 انچ کر دیا گیا ہے اس پر مزید کام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں گیس کی ضروریات بھی بڑھتی جا رہی ہیں، گیس کمپنیاں پریشر بڑھانے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مسائل کے ساتھ ساتھ غیر قانونی کنکشن کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ راولپنڈی اسلام

آباد میں گیس لائنز پرانی اور زیر زمین ہونے کی وجہ سے گیس کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے مشکلات درپیش ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے دی کامسٹیس یونیورسٹی اسلام آباد بل 2017ء کی منظوری کی تحریک پیش کی جسے چیئرمین نے بل شق وار منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس (آج) بدھ کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…