منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بھارت میں روزانہ دو ہزار لڑکیاں ”قتل“ کردی جاتی ہیں -بھارتی وزیر مونیکا گاندھی کااعتراف

datetime 22  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی کی وزیر برائے خواتین اور بچوں کی نشوونما ¾مونیکا گاندھی نے کہاہے کہ بھارت میں بیٹوں کو ترجیح دئیے جانے کی وجہ سے روزانہ دو ہزار لڑکیاں ”قتل“ کردی جاتی ہیںمونیکا گاندھی نے این ڈی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ”ہمارے ہاں دو ہزار لڑکیوں کو روزانہ ماں کی کوکھ میں مار دیا جاتا ہے۔ ان میں سے کچھ پیدا ہوجاتی ہیں، تو ان کے چہرے پر تکیہ رکھ کر ان کا دم گھونٹ کر ہلاک کیا جاتا ہے۔“بھارت کی 2011ءکی مردم شماری سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوکہ مرد و خواتین کے تناسب میں ایک دہائی پہلے کی گئی مردم شماری کے مقابلے میں مجموعی طور پر معمولی بہتری آئی ہے، تاہم لڑکوں کے مقابلے میں کافی حد تک کم لڑکیاں پیدا ہوئیں، اور چھ سال کی عمر کی لڑکیوں کی تعداد پچھلی پانچ دہائیوں کے مقابلے میں انتہائی کم رہ گئی ہے۔برطانوی طبی جرنل لینسیٹ کی جانب سے مئی 2011ءمیں کیے گئے ایک مطالعے سے معلوم ہوا کہ ایک کروڑ بیس لاکھ لڑکیاں پچھلی تین دہائیوں میں اسقاط حمل کے ذریعے مار دی گئیں جس کے نتیجے میں 2011ءمیں صنفی تناسب ایک ہزار لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی تعداد 918 تک گرگئی یہ تناسب 1981ءمیں ایک ہزار لڑکوں کے مقابلے میں 962 لڑکیاں تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…