بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

حکومت دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے،بڑی کامیابی کے بڑے اعلان کے صرف دو دن بعد وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچابھی نہ ہوگا،شدید شرمندگی کاسامنا

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی )ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اوربرفباری سے سردی کی شدت میں اضافے کے نتیجے میں گیس کا بحران پیدا ہوگیا ، مختلف علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے ، غیر قانونی کمپریسر کا استعمال بھی بڑھ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور شمالی علاقہ جات میں برف باری کے بعد

سردی کی شدت میں اچانک کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے جس سے گیس کا استعمال بھی بڑھ گیا ۔دوسری طرف گیس کا پریشر نہ ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے خواتین کو گھریلو امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ کئی علاقوں میں چولہوں میں آنے والی گیس شعلہ سے زیادہ نہیں ۔ دوسری طرف کئی علاقوں میں صارفین نے غیر قانونی کمپریسر کا استعمال بھی شروع کر رکھا ہے جس سے اردگرد کے رہائشی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ محکمہ سوئی گیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام موسم سرما میں گیس کا احتیاط سے استعمال کریں ، ہیٹر کا استعمال کرنے کی بجائے گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے ، گیزر کے استعمال کے لئے محکمہ سوئی گیس کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پرعمل کیا جائے ،کھانا بنانے کے بعد چولہے کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے تاکہ دوسرے صارفین بھی اس سہولت سے استفادہ کر سکیں۔واضح رہے کہ دو دن قبل ہی حکومت نے ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیاتھا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…