منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

معیاری مصنوعات تیار کر کے قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے، معاشی ماہرین

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن)صارفین کی ضروریات کے پیش نظر معیاری مصنوعات کی پیداوار سے درآمدات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ ساتھ ادائیگیوں کے توازن کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

معروف معاشی ماہرین نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہر گذرتے دن کے ساتھ صارفین کی ضروریات بدلتی رہتی ہیں جبکہ صارفین معیاری مصنوعات کی خریداری کے حوالے سے بھی خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بہت سے صارفین غیرملکی مصنوعات کے مہنگے ہونے کے باوجود ان کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں جس کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر مقامی

کمپنیاں مصنوعات کی تیاری کے حوالے سے 20 فیصد تک کے امیر ترین صارفین کو پیش نظر رکھتی ہیں جبکہ ہماری صارف مارکیٹ کے 80 فیصد حصے کا تعلق متوسط طبقہ سے ہے، اس لئے متوسط طبقہ کی ضروریات کے پیش نظر معیاری مصنوعات کی تیاری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جس سے درآمدات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…