منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

ڈیجیٹل اور ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی اہم ایکسچینج میں پہلی بار خریدوفروخت

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

شکاگو (آن لائن)ڈیجیٹل اور ورچوئل کرنسی بٹ کوائن سے ایک اہم ایکسچینج میں پہلی بار خرید و فروخت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ شکاگو کی سی بی او ای فیوچرز ایکسچینج پر اسے لانچ کیا گیا جس کے بعد سرمایہ کاروں کو یہ سہولت ملی کہ وہ اس کی قیمت کے بڑھنے یا کم ہونے پر بازی لگائیں۔

اس کرنسی کے مستقبل کے کاروبار میں اہم رول ادا کرنے کی توقع میں اس کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔بٹ کوائن کی سی بی او ای میں شمولیت کے بارے میں بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ اس کرنسی کو ‘جائز تسلیم کیے جانے کی جانب ایک قدم ہے۔’اس کے بعد یہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ ہفتے سی بی او ای کا حریف شکاگو مرکنٹائل ایکسچینج بھی اس کو اپنی فہرست میں شامل کر سکتا ہے۔اہم ایکسچینج میں پہلی بار اس کرنسی کے شامل کیے جانے کی امید میں گذشتہ دنوں اس متنازع کرنسی کی قیمت دس ہزار امریکی ڈالر سے زیادہ ہو گئی اور جمعرات کو یہ 17 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی جس کے بعد اس کی قیمت میں گراوٹ نظر آئی ہے۔یہ عام کرنسی کا ‘متبادل’ ہے جو کہ اکثر آن لائن استعمال ہوتا ہے۔ اس کی اشاعت نہیں ہوتی ہے اور بینکوں میں یہ نہیں چلتا۔ہر دن 3600 بٹ کوائن تیار ہوتے ہیں اور ابھی ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ بٹ کوائن استعمال میں ہیں۔بٹ کوائن کو کرنسی کی ایک نئی قسم کہا جاتا ہے۔ اگرچہ دیگر کرنسیوں کی طرح اس کی قدر کا تعین بھی اسی طریقے سے ہوتا ہے کہ لوگ اسے کتنا استعمال کرتے ہیں۔بٹ کوائن کی منتقلی کے عمل کے لیے ‘مِننگ’ کا استعمال ہوتا ہے جس میں کمپیوٹر ایک مشکل حسابی طریقہ کار سے گزرتا ہے اور 64 ڈیجٹس کے ذریعے مسئلے کا حل نکالتا ہے۔ڈیٹا ٹریک تحقیق کے نک کولاز نے کہا کہ بٹ کوائن کے مستقبل میں ایکسچینج میں شامل کیے جانے نے اسے جواز

بخشا ہے کہ یہ ملکیت ہے جس کی آپ تجارت کر سکتے ہیں۔’فیوچرز ایک قسم کا ماخوذ یا مشتق معاہدہ ہے جو بٹ کوائن کی قیمتوں میں اتار چڑھا کی بنیاد پر اس میں تجارت کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ ایسی تجارت میں اپنے آپ میں کرنسی پر مالکانہ حقوق کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…