ابو ظہبی (سی پی پی) متحدہ عرب امارات پولیس نے شہریوں کو سفید ہتھیار رکھنے پر خبردار کر دیاہے۔اعلیٰ پولیس حکام نے کہا ہے کہ اگر کسی بھی شخص کے پاس سے تلاشی کے دوران سفید ہتھیار مثلا چھری ، چاقو یا تلوار وغیرہ برآمد ہوئے تو اسے3 ماہ جیل کی سزا کے ساتھ5 ہزار درہم سے لے کر 30ہزار درہم تک کا جرمانہ ہوگا۔غیر ملکی نشریاتی اداروں کے مطابق پولیس نے اپنے فیس بک کے صفحے پر ایک ویڈیو کے ذریعے اعلان
کیاہے اور یہ اعلان انہوں نے خاص طور پر مداحوں کے لیے کیا ہے کہ اگر وہ میچ دیکھنے کی غرض سے اسٹیڈیم جا رہے ہیں تو وہ اس طرح کی اشیا اسٹیڈیم میں ساتھ لے جانے سے بعض رہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اعلان فیفا ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جو کہ 6 دسمبر سے 16 دسمبر 2017 تک متحدہ عرب امارات میں ہونے جا رہا ہے۔