اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

میٹروپولیٹن کارپوریشن کا انوکھا کارنامہ، کروڑوں کی لاگت سے تیار فٹ پاتھ توڑ کر کیا کرنا شروع کر دیا؟

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ سینی ٹیشن اور سٹی ورکس کاانوکھاکارنامہ ، ایف سکس مرکز(سپر مارکیٹ) میں کروڑں روپے کی لاگت سے تیارشدہ فٹ پاتھ کو توڑ پھوڑ کر اس پر باتھ رومز تعمیرکرنا شروع کردیے،سی ڈی اے رولز کے مطابق فٹ پاتھوں پر باتھ رومز سمیت کسی بھی قسم کی تعمیرات نہیں کی جاسکتیں،ایف سکس مرکز میں سی ڈی اے کے پہلے سے 8باتھ رومز موجود ہونے کے باوجودمئیراسلا م آباد نے

ذاتی دوستی نبھا نے کے لئے25لاکھ روپے کی لاگت سے خلا ف قانون مزید 5باتھ رومز کی تعمیر کے کام کا آغاز کروا دیا، دوسری جانب مرکز میں واش رومز کی تعمیر کے لئے موزوں اور متبادل جگہ ہونے کے باوجود فٹ پاتھ پر باتھ رومز بنائے جارہے ہیں،ڈائریکٹر سینی ٹیشن سردار خان زمری نے سارا ملبہ میئر اسلام آباد و قائم مقام چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصرعزیز پر ڈالتے ہوئے کہا کہ اس جگہ کا انتخاب میئر اسلام آباد نے اپنے دورے کے دوران خود کیا ہے ، وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر ایف سکس سپر مارکیٹ میں بااثر تاجروں کے دباؤ160 اور مئیر اسلا م آباد نے ذاتی تاجر دوستوں کو نوازنے کی خا طرایم سی آئی کے شعبہ سینی ٹیشن و سٹی سیوریج نے 5باتھ رومز کی تعمیرات کا آغاز کررکھا ہے۔حیران کن طور پرشعبہ سینی ٹیشن جہاں پر یہ واش رومز تعمیر کررہا ہے وہاں پر پختہ فٹ پاتھ تھا جسے واش رومز کی تعمیرکیلئے توڑ دیاگیا ہے۔سی ڈی اے کے قوائد و ضوابط کے مطابق باتھ رومز سمیت کسی بھی تعمیرات کیلئے فٹ پاتھ کو استعمال نہیں کیا جاسکتا نہ ہی فٹ پاتھ کے اوپر کوئی تعمیرات کی جاسکتی ہیں مگر یہاں پر سپر ماکیٹ میں فٹ پاتھ کو ہی تہس نہس کرکے واش رومز بنائے جارہے ہیں۔ساڑھے500 مربع فٹ اراضی پر25لاکھ روپے کی لاگت سے جدید طرز کے تیا رکئے جانے والے5باتھ رومزمیں سے 4مردوں اورایک خواتین کیلئے تعمیر کئے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سپر مارکیٹ میں واش رومز کی

تعمیر کے لئے اس سے زیادہ موزوں جگہ موجود تھی جہاں پر ایم سی آئی اورسی ڈی اے کو اضا فی واش رومز کی تعمیرات کی تجویز پیش کی گئی تھی مگرشعبہ سینی ٹیشن نے ‘بااثرمافیا کے کہنے پر فٹ پاتھ کو توڑ کر باتھ رومز کی تعمیر شروع کردی ہے۔ایف سکس مرکز میں فٹ پاتھ پر واش رومز کی تعمیرکے حوالے سے ڈائریکٹر سینی ٹیشن سردار خان زمری نے فٹ پاتھ پرواش رومز کی تعمیر سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واش رومز فٹ پاتھ سے 6انچ کے فاصلہ پر ہیں یہ ایک اچھا کام ہے اس پر بے جا تنقید مناسب نہیں ہے یہ سپر مارکیٹ کے تاجروں کی پر زور اصرار پر بنائے جارہے ہیں جس کیلئے جگہ کا انتخاب بھی میئر اسلام آباد وقائم مقام چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصرعزیز نے خود کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایف ایٹ مرکزاور ایف سکس مرکز میں واش رومز کی تیاری کا ٹھیکہ ایک ہی ٹھیکیدار کے پاس تھا جوایف ایٹ مرکز میں کام مکمل کرکے پوری رقم لے کر بھاگ رہا تھا اس لئے فوری طو ر ایف سکس مرکز میں کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…