لندن (سی پی پی)سمندری طوفان کیرولائن نے برطانیہ کا رخ کرلیا،شمالی آئرلینڈ،اسکاٹ لینڈ میں90 میل گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی تیزہواؤں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا،سمندر کی لہروں میں طغیانی آ گئی اور پانی
حفاظتی دیواروں سے باہر آ گیا۔طوفان کیرولائن کے باعث شمالی آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ کے ساحلی علاقوں سمندر میں لہریں بپھری ہوئی ہیں ،تیز ہواوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے،اسکاٹ لینڈ میں ٹرین اور فیری سروس متاثر جبکہ درجنوں اسکول بند کردیئے گئے۔طوفان کے باعث چلنے والی ہواوں کی رفتار90 میل فی گھنٹہ ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے طوفان سے شیدید بارشوں اور برف باری کا امکان ممکن ہے۔خیال رہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ امریکی حکام نے کہا کہ تیز ہوائوں کے باعث آگ کے پھیلنے کے خدشات ہیں،آگ لگنے کے بعد اب تک 2 لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر 4دن بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے،اعلیٰ حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 80 میل فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کے باعث آگ کے مزید پھیلنے کے خدشات ہیں اس وقت بھی آگ لاس اینجلس کی جانب بڑھ رہی ہے جبکہ متعدد پوش علاقے اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث سیکڑوں مکانات جل کر تباہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے 2 لاکھ کے قریب افراد کو دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔