پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

طاہر القادری ڈگڈی بجانے والے ہیں ،کینیڈا سے یہاں کیوںآتے ہیں‘ حمزہ شہبازمشتعل،سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 7  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ طاہر القادری ڈگڈی بجانے والے لوگ ہیں ،یہ کینیڈا میں رہتے ہیں ان کی جائیدادیں وہاں ہیں اور پاکستان صرف سیر سپاٹے کیلئے آتے ہیں ،پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کردی ہے اور اس میں کہیں بھی کسی پرذمہ داری کا تعین نہیں کی گیا ،ہمارا دامن صاف ہے اور عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے ،کسی کولاشوں پر سیاست نہیں کرنے دیں گے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اکبری گیٹ میں پارٹی کی دیرینہ کارکن فرخندہ ملک کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم جانتی ہے طاہر القادری کس کا نام ہے ،یہ وہی شخص ہے جس نے بکرے کے خون کو انسانی خون کہا جس پر عدالت کے ججز نے بھی انہیں جھوٹا کہا ۔میں جب چھوٹا تھا تومیرے دادا طاہر القادری کو من پسند رنگ کی گاڑی لے کر دیتے تھے ۔قوم جانتی ہے طاہر القادری نے اسلام آباد دھرنے میں پاکستان کے آئین اور جمہوری اداروں کے بارے میں کیسی زبان استعمال کی ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن افسوسناک واقعہ ہے اس میں جن لوگوں کی شہادت ہوئی وہ ہمارے اپنے لوگ ہیں ،ہماری مائیں بہنیں شہید ہوئیں اور اس پر ہمیں دل سے افسوس ہے ۔یہ معاملہ عدالت میں ہے ،پنجاب حکومت نے انکوائری ٹربیونل کی رپورٹ عام کر دی ہے اس میں کہیں بھی کسی پر ذمہ داری کا تعین نہیں کیا گیا ،انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں ،خدا کے فضل و کرم سے ہمار ادامن صاف ہے اور عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت ثابت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت سے پیار کرنے والے لوگ ہیں ، ایسے لوگوں کو لاشوں پر سیاست نہیں کرنے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہو پیپلزپارٹی ہو یا تحریک انصاف سب انتخابات کی طرف جائیں اورمزاحمت چھوڑیں ،2018میں بروقت انتخابات ہونے چاہئیں۔

آصف علی زرداری ہماری گاڑی میں بیٹھیں یا نہ بیٹھیں ہمیں جمہوریت کی گاڑی میں بیٹھنا ہو گا اور وہ بھی جمہوریت کی گاڑی میں بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کی باتیں پرانی ہیں یہ باتیں1999میں بھی ہوا کرتی تھیں، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کرنے کا مینڈیٹ دیا تھا ہم نے اسے پورا کیا ہے ،سی پیک سے ملک کی ترقی ہوئی ہے ،امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔ ترقی کے دشمن خدارا ملک پر رحم کریں ،جمہوریت کے دشمن طاہر القاری کا قوم محاسبہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور ہمارے دشمن ہمارا تماشہ دیکھ رہے ہیں، ہمیں اداروں کو مضبوط کرنا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…