مدینہ منورہ(نیوزڈیسک)25سال بعدسعودی عرب میں نئی تاریخ رقم،مسجد نبوی کے بارے میں مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی،تفصیلات کے مطابق زائرین کے بڑھتے ہوئے رش کے باعث پچیس سال پہلے نمازوں کی امامت کے لئے محراب عثمانی کا استعمال شروع کیاگیا تھا اس سے قبل نمازوں کی امامت کے لئے محراب نبوی استعمال کی جاتی تھی ،
اب سعودی حکومت نے ایک بار پھر تقریباً پچیس سال بعد 8دسمبر 2017ءسے محراب نبوی کو مستقل امامت کے لئے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت محراب عثمانی کو نمازوں کی امامت کے لئے استعمال کیاجارہاہے اسے حضرت عثمان ؓ نے اپنے دور میں بنوایاتھا جبکہ محراب نبوی وہ محراب ہے جسے نبی کریم نے خود بنوایااور نمازیں پڑھائیں۔