اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور وومن یونیورسٹی میں ٹیلنٹ ایکسپوکا انعقاد، طالبہ کے بیلی ڈانس نے تعلیمی اداروں کی سرگرمیوںپر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا۔نجی ٹی وی سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور وومن یونیورسٹی میں ٹیلنٹ ایکسپو کے انعقاد کے دوران طالبہ کے سٹیج پر مردو خواتین کے سامنے بیلی ڈانس نے سب کو حیران کر رکے رکھ دیا۔ طالبہ کے بیلی ڈانس کے دوران وہاں موجود یونیورسٹی کی
طالبہ اور دیگر خواتین و مرد اس کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ اسے داد بھی دیتے رہے تاہم ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے ہی عوامی حلقوں نے خواتین کے اعلیٰ تعلیمی ادارے میں اس قسم کی بیہودہ سرگرمی پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے سماجی، مذہبی اور معاشرتی اقدار کے خلاف قرار دیا ہے۔ عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین نے تعلیمی اداروں میں اس قسم کی سرگرمیوں پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔