منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا کا افغانستان میں نیا فوجی کیمپ قائم کرنے کا امکان

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن /کابل (این این آئی)سرکاری دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی فورسز افغانستان میں ایک نئے فوجی کیمپ بنانے کا ارادہ کررہی ہیں، جس کی تعمیر جلد مکمل کرنے کے لیے مطلوبہ تعمیراتی سامان اور دیگر آلات تیزی سے منتقل کیے جارہے ہیں۔حال ہی میں بڑی تعداد میں تعمیراتی سامان اور دیگر آلات سے بھرا ایک جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا،

جس کی دستاویز (آئی جی ایم) کے مطابق یہ درآمدات امریکا کی آرمی کورپس انجینئرنگ سروسز کی جانب سے کی گئی تھی۔ان درآمدات کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ درآمدات ایک نئے کیمپ ’شاہین کیمپ‘ قائم کرنے کے لیے تھیں۔درآمد شدہ سامان میں معیاری اشیاء اور ضروری حصوں کے ساتھ 22 میگا واٹ کے مکمل پاور پلانٹ کی 13ویں جزوی شپمنٹ شامل تھیں۔اس کے علاوہ جہاز میں آنے والے سامان میں منصوبے کی

ضروریات کے مطابق شاہین کیمپ سب اسٹیشن کے لیے 15-220/20 کے وی کے تھری فیز پاور ٹرانسفارمر کے ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور سپلائی شامل ہیں۔درآمد شدہ سامان میں بڑی تعداد میں گرم اور ٹھنڈی اسٹیل کی چادریں، جو زیادہ تر فوجی کیمپس بنانے میں استعمال کی جاتی ہیں، اس کے علاوہ دیگر سامان میں پلاسٹک، انجکشن، مولڈنگ مشین شامل ہے، جو دنیا بھر کی بندرگاہوں سے بھی فراہم کی جاتی ہے۔اسی طرح 208 فوجی

گاڑیوں کو لے کر ایک اور جہاز شہر کی بندرگاہ پہنچ چکا ہے، جس میں تعمیراتی کام کے لیے درکار سامان جیسے پہیہ دار کھدائی مشین، ٹریکٹر کا پائیدان اور امریکی سفارتی کارگو شامل ہیں، جو افغان ٹرانزٹ کے ذریعے تورخم کے راستے کابل بھیجے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…