منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سیکس پارٹیز میں شرکت پر امریکی ایجنسی کی سربراہ مستعفی

datetime 22  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ میں منیشات کی روک تھام کے ادارے ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی (ڈی ای اے) کی سربراہ مشیل لیون ہارٹ اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئی ہیں۔ ا±ن کے استعفیٰ کا فیصلہ محکمے کے حکام کی جانب سے سیکس پارٹیوں میں شرکت کے الزامات کے بعد سامنے آیا ہے۔ان کے ریٹائرمنٹ کا اعلان اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے کیا۔یہ فیصلہ امریکہ کی وزارت انصاف کی جانب سے گذشتہ ماہ پیش کی جانے والی ایک رپورٹ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔اس رپورٹ میں یہ الزام لگایا گیا تھا منشیات کی روک تھام کرنے والے ایجنٹوں نے ایسی پارٹیوں میں شرکت کی جن میں جنسی پیشہ ور خواتین شامل تھیں اور ان میں سے بعض پارٹیوں کے منشیات کے مقامی مافیا نے بیرون ممالک منعقد کروایا۔وقاقی ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کولمبیا میں پیش آیا تھا۔سات ایجنٹوں کو دو سے دس دن معطلی کی سزا ہوئی جبکہ ایک کو الزامات سے بری قرار دیا گیا۔ میشیل لیون ہارٹ پر گذشتہ ہفتے سے مستعفی ہونے کا دباو¿ تھا۔خیال رہے کہ انھوں نے گذشتہ ہفتے ایک کانگریس کمیٹی کے سامنے اس واقعے کا اعتراف کیا تھا اور اس کے بعد کمیٹی کے بیشتر ارکان نے کہا تھا کہ انھیں ان پر اعتماد نہیں رہا۔مسٹر ہولڈر نے کہا: ’میشیل نے اس مخصوص ادارے کی وقار کے ساتھ سربراہی کی اور میں انھیں قومی سلامتی اور شہریوں کو جرم، استحصال اور ناجائز سلوک سے محفوظ رکھنے کے معاملے میں اپنا شریک کار کہتا ہوں۔‘انھوں نے مزید کہا کہ میشیل لیون ہارٹ مئی کے وسط میں ایجنسی کو خیرباد کہہ دیں گی۔وزارت انصاف کی رپورٹ کے مطابق سیکس پارٹیاں حکومت کی عمارتوں میں ہوئیں جہاں ڈی ای اے کے ایجنٹوں کے فون اور لیپ ٹاپ موجود تھے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈی ای اے کے تفتیش کاروں نے ان الزامات کو رپورٹ نہیں کیا کیونکہ انھیں یہ گمان نہیں تھا کہ ’سپیشل ایجنٹوں کا طرز عمل سکیورٹی کے لیے خطرہ کا باعث ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھئے:قائد اعظم‘ قائداعظم ہیں یا (نعوذ باللہ) صحابی‘آزاد کشمیر کے مشیر راجہ ساجد نے قائد اعظم کو صحابی بنا دیا

‘ڈی ای اے امریکہ میں منشیات کی روک تھام کا ادارہ ہےرپورٹ میں کہا گیا کہ بہت سے ایجنٹوں کو پیسے، قیمتی تحفے اور اسلحے بھی دیے گئے۔ایک ڈی ای اے کے اہلکار نے تفتیش کاروں کو بتایا: ’جسم فروشی مقامی تہذیب کا حصہ ہے اور اسے بعض علاقوں میں ’ٹالرینس زون‘ کے طور پر برداشت کیا جاتا ہے۔‘جن سات ایجنٹوں نے سیکس پارٹیوں میں شرکت کا اعتراف کیا انھیں دو سے دس دنوں تک معطل کیے جانے کی سزا دی گئی۔ ایک شخص کو ان الزامات سے بری قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ یہ جانچ سنہ 2012 کی رپورٹ کے بعد کانگریس کے کہنے پر شروع کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ خفیہ ایجنٹوں نے کولمبیا میں ہونے والی سربراہ کانفرنس کے دوران صدر کی حفاظت کے دوران طوائفیں بلوائیں تھیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…